بچیوں کو گود لیا مگر شادی نہیں کی کیونکہ ۔۔ اِن 3 مشہور سیلیبریٹیز نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ وجہ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی

image

وہ کہاوت کافی مشہور ہے کہ شادی کا لڈو جو کھائے پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔ مگر جن مشہور لوگوں کے بارے میں آج ہم تذکرہ کرنے کا جارہے ہیں وہ شادی کولڈو نہ کھا کر بھی بہت خوش ہیں اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ یہاں اس بات کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ شادی نہ کرنے والا خوش رہتا ہے ، بلکہ شادی (نکاح) کا حکم تو خود ہمارے نبی ﷺ نے دیا ہے۔

آج کا موضوع ان مشہور شخصیات کی گرد گھومے گا جو عمر کے بڑے حصے میں پہنچ چکے ہیں مگر انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔

1- سشمیتا سین

مقبول بھارتی فلموں کی اداکارہ 46 سالہ سشمیتا سین آج بھی سنگل ہیں۔ وہ کیوں آج تک غیر شادہ شدہ ہیں حال ہی میں انہوں نے انٹرویو میں انکشاف کیا۔ سشمیتا نے بتایا کہ انہوں نے نوجوانی میں ہی بچیوں کو گود لیا تھا،اس وقت انہوں نے شادی کرنے کے بارے میں سوچا تک نہیں تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس لیے شادی نہیں کی، کیونکہ ان کے زندگی میں آنے والے مرد حضرات ایک طرح خود کو غیر محفوظ یا مایوس تصور کرتے تھے۔ بالی ووڈ حسیناسشمیتا سین نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں تین بار شادی کرتے کرتے بچ چکی ہیں اور اس پر وہ خدا کا شکر ادا بھی کرتی ہیں۔

2- ریشم

لالی ووڈ انڈسٹری کی اداکارہ ریشم 52 سال کی ہیں مگر تاحال شادی نہیں کی۔ اداکارہ کے شادی نہ کرن کی وجہ سامنے نہیں آئی نہ انہوں نے کبھی اس حوالے سے ذکر کیا۔ ایک بار ریشم کی شادی کی جھوٹی افواہ سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی جس کی انہوں نے تردید کردی تھی۔ خیال رہے اداکارہ ریشم پاکستان فلم انڈسٹری کا وہ نام ہے جو کہ اپنی دلچسپ اداؤں اور بہترین اداکاری کے باعث مقبول ہیں۔

3- شیخ رشید

عوامی لیڈر شیخ رشید کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے شادی کرنا ضروری نہیں سمجھا۔ ان سے شادی کے حوالے سے انٹرویوز میں اکثر سوال کیا جاتا رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا ماسٹر پلان بنایا تھا جسے میں نے 20 برس قبل پایا۔میں نے سوچا تھا کہ اگر زندہ رہا تو پچاس پچپن سال کی عمر میں منسٹر بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شادی میرا مسئلہ نہیں تھا۔ آدمی کام وہ کرتا ہے جو انوکھا ہو جس میں بہتری کے حالات ہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سارے صاحب صلاحیت لوگ شادی کی وجہ سے ضائع ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow