عید پر جب اپنے ساتھ ہوں تو مزاح دگنا ہوجاتا ہے لیکن اگر گھر کا کوئی بھی رکن جدا ہوجائے تو وہ عید پھیکی پڑ جاتی ہے۔ ہر خوشی کے موقع پر اپنے پیاروں کی یاد بہت ستاتی ہے۔
آج ہم پاکستان کے ان مشہور لوگوں کے بارے میں بات کریں گے جو پچھلی عیدِ قرباں پر تو حیات تھے لیکن آج وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔
1- عامر لیاقت حسین
رمضان ٹرانسمیشن کے بانی اور رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت اس سال بکرہ عید پر ہمارے ساتھ موجود نہیں ہیں۔ ان کا انتقال گذشتہ ماہ نو جون کو ہوا۔ اس عید پر عامر لیاقت مداحوں کو بہت یاد آئیں گے۔
2- بلقیس ایدھی
بے سہارا یتیم بچوں کی ماں اور عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی بھی اس بکرہ عید پر موجود نہیں ہیں۔ ان کی پاکستان کے لیے خدمات کو آج بھی سراہا جارہاہے اور آگے بھی سراہا جاتا رہے گا۔ بلقیس ایدھی رواں سال پندرہ اپریل کو جہاں فانی سے رخصت ہوئیں۔
3- رشید ناز
سینئیر اداکار رشید ناز بھی اس دنیا سے چلے گئے۔ یہ عیدِ قرباں ان کے بغیر گزرے گی۔ ان کی وفات 17 جنوری 2022 کو ہوئی ہے۔
4- مسعود اختر
مایہ ناز فلم ، ٹی وی اور اسٹیج اداکار مسعود اختر جن کی پاکستانی ڈراموں کے لیے کئی خدمات تھیں اس سال دنیا سے رخصت ہوئے۔ 2005 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازے جانے والے 82 سالہ مسعود اختر طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل تھے۔
5- مسعود خواجہ
سب کے چہروں پر ہسنی بکھیرنے والے مقبول اداکار مسعود خواجہ آج ہم میں نہیں رہے۔ مسعودخواجہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔ اس بکرہ عید پر ان کے چاہنے والے اور اہلخانہ انہیں بہت یاد کریں گے۔