رنبیر الگ گھر میں رہتا ہے ۔۔ آخری دنوں میں رشی کپور بیٹے سے متعلق کیا شکوہ کرتے تھے؟

image

بھارتی اداکار رشی کپور اپنے جذباتی انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں، لیکن اس سب میں وہ کئی بار اپنے خود کے بیٹے پر بھی برس جاتے تھے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی باپ بیٹے کی کہانی کے بارے میں بتائیں گے۔

بھارتی اداکار رشی کپور اور رنبیر کپور کیمرے کے سامنے جب بھی نظر آتے تو دونوں کے درمیان ایک ایسی لائن نظر آتی تھی جو سب کی توجہ ضرور حاصل کر لیتی تھی۔

اسی طرح صحافی نے ایک سوال کیا جس پر رشی کپور نے بیٹے سے متعلق کہا کہ بُرا تو بولے گا نہیں مجھے، لیکن اب تو اپنے الگ گھر میں رہتا ہے، تو بول بھی سکتا ہے۔

جبکہ رشی کپور کی ایک اور ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ ایک پارٹی میں موجود ہیں اور بیٹے سے اعتراف کر رہے ہیں کہ میں جذباتی ہو گیا ہوں جب میں نے یہ سنا کہ تم جیل سے آ رہے ہوں، مجھے لگا کہ یہ شاید سنجے دت ہے جو جیل سے آیا ہے، لیکن ٹھیک ہے تم میرے بیٹے کو، تمہیں اتنا نہیں چڑانا چاہیے۔

لیکن رنبیر کپور کہتے ہیں والد ہمیشہ ہمیں زیادہ سے زیادہ محنت کرنے پر زور دیتے ہیں، وہ ہمارا اچھا ہی چاہتے ہیں۔

ایک موقعے پر رشی کپور نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ آج میں اور میرا بیٹا رنبیر اتفاقیہ طور پر اس تقریب میں ایک ساتھ آ گئے ہیں، ورنہ رنبیر اپنے الگ گھر میں رہتا ہے، تو ہم ساتھ نہیں آتے ہیں۔ اب یہ والد نے بیٹے سے شکوہ کیا یا پھر مزاق، لیکن کئی میڈیا ویب سائٹ نے اسے والد کے شکوے کے طور پر دیکھا تھا۔

اسی پریس کانفرنس میں رشی کپور صحافیوں پر بھی برس پڑے تھے، کیونکہ صحافی چیخ چیخ کر انہیں بلا رہے تھے جو کہ رشی کپور کو ناگوار گزر رہا تھا، جس پر اداکار چیخ اٹھے، والد کو چیختا دیکھ بیٹا فورا موقع سے رفو چکر ہو گیا۔ شاید رنبیر کو والد کا یہ روپ پسند نہیں ہے، جب ہی وہ سائڈ ہو جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow