بیٹیاں اِن کی طاقت ہیں جن پر یہ ناز کرتے ہیں ۔۔ مشہور شخصیات جنہوں نے کبھی بیٹوں کی خواہش نہیں کی بلکہ بیٹیاں پیدا ہونے پر خود کو خوش نصیب سمجھا

image

بیٹیاں والد کا فخر ہوتی ہیں کیونکہ ایک باپ کے دل میں بیٹی کے لیے اتنی محبت ہوتی ہے کہ وہ ان کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ پیدا ہونے سے لے کر ان کی شادی تک والد اپنی بیٹیوں کی پرورش کرتے اور ان کے مستقبل کے لیے فکر مند دکھائی دیتے ہیں۔

آج ہم کچھ پاکستانی میڈیا کے مشہور لوگوں کے بارے میں ذکر کرنے جا رہے ہیں جن کا کوئی بیٹا نہیں بلکہ اللہ نے انہیں بیٹیوں کی رحمت سے نوازا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں بیٹے نہیں چاہئیں کیونکہ ان کے پاس بیٹیاں ہیں جو ان کی طاقت ہیں جن کی وجہ سے ان کی زندگی خوشگوار گزر رہی ہے۔

1- شاہد آفریدی

دنیا آج شاہد آفریدی کو جانتی پہچانتی ہے جن کے پاس فالوورز کی کوئی کمی نہیں۔ سابق قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ٥ بیٹیوں کے خوش قسمت والد ہیں۔ وہ متعدد پروگراموں میں بیٹیوں سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں بہت قسمت والا ہوں آدمی ہوں میری پانچ بیٹیاں ہیں الحمد اللہ۔ شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ آپ اپنی بیٹیوں کو اتنا تگڑا بنائیں کہ آپ کو بیٹے کی کمی محسوس نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پٹھانوں میں بہت خواہش کی جاتی ہے کہ گھر میں بیٹا پیدا ہو مگر میں شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے صحیح سلامت صحت کے ساتھ بیٹیاں عطا کیں۔

2- عدنان شاہ ٹیپو

معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو کو اپنی تمام بیٹیوں سے دیوانگی کی حد تک محبت ہے اور اپنی پہلی جڑواں بیٹیوں پر انہوں نے خود کو دنیا کا خوش نصیب ترین انسان تصور کیا تھا جہاں ایک ساتھ دو دو رحمتیں ان کے گھر کی رونق بنیں۔عدنان شاہ کو اپنی بیٹیوں پر بہت پر ناز اور فخر ہے۔

3- ڈاکٹر جاوید اقبال

ڈاکٹر جاوید اقبال پاکستان کے ایک مشہور اور تجربہ کار سرجن ہیں اور اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کاشمار بھی ان خوش قسمت شخصیات میں ہوتا ہے جنہیں بیٹیوں کی رحمت عطا ہوئی۔ انہوں نے ایک سال قبل اپنی بیٹیوں سے متعلق پوسٹ شئیر کی تھی۔ پاکستان کے شہر بھاولپور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جاوید اقبال نے اپنی 6 بیٹیوں کو بھی سرجن بنایا اور ان کی بہو بھی سرجن ہیں جس پر یہ فخر سے کہتے ہیں کہ یہ میری اولاد ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow