معروف پاکستانی اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے۔

اداکار تنویر جمال کینسر کی موذی بیماری میں مبتلا تھے۔

اداکار تنویر جمال کا علاج کافی عرصے سے جاپان میں چل رہا تھا۔ انہوں نے وہاں مختلف ڈاکٹرز کو چیک اپ کرایا تاہم ڈاکٹرز نے نامور پاکستانی اداکار کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں یہ کہہ کر جواب دے دیا تھا کہ اگر تنویر جمال کا آپریشن کیا گیا تو ان کی صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

تنویر جمال کے لواحقین میں اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں۔ انہوں نے جاپانی خاتون سے شادی کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow