پاکستانی اداکار گوہر رشید سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ اداکار ایک مشہور عالم دین کے نواسے نکلے یہ بات شاید کوئی نہیں جانتا ہوگا۔
اس حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشہور عالمِ دین علامہ غلام احمد پرویز کے نواسے ہیں۔ گوہر رشید نے بتایا کہ جب انہوں نے ہوش سنبھالا تو علامہ غلام احمد پرویز اس دنیا سے رحلت فرما گئے تھے۔
اداکار گوہر رشید کا کہنا تھا کہ جو ان کے نانا نے تعلیمات دی اور جو ان کا نظریہ تھا وہی ان کا بھی نظریہ ہے۔ ہم نے اپنے دین کو مشکل شکل دے دی ہے مگر ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ ہمارا مذہب تو بہت ہی آسان اور خوبصورت ہے۔
معروف اداکار نے بتایا کہ ان کے گھر کا ماحول بہت مثبت ہے انہوں نے ہمیشہ گھر کے بڑوں کو میانہ روی اور اعتدال اختیار کرتے دیکھا ہے۔ گوہر نے بتایا کہ ہم لوگ بہت آزاد خیال لوگ ہیں۔
ساتھ ہی باصلاحیت اداکار نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنے بڑوں اور چھوٹوں سے بہت عزت کے پیش آنے کا سبق سکھایا گیا ہے۔ خیال رہے اداکار گوہر رشید کئی مشہور ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔