چپل اور دوپٹے کے چرچے ۔۔ ایمن خان کی معمولی چپل اور دوپٹے کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

image

آج کل عید کے بعد عید کی دعوتیں چل رہی ہیں ،ایسے میں سمجھ میں نہیں آتا کہ کہیں کسی تقریب میں جانے کے لئے کیا انداز ، کیا لباس ، کیا جوتے یا کھسے یا سینڈلز پہنی جائیں کہ آپ دوسروں سے منفرد بھی نظر آئیں اور باوقار بھی ۔ آپ کا لباس خوبصورت بھی ہو اور جدید فیشن کے تقاضوں کے ہم آہنگ بھی ہو۔ ایمن خان نئی نسل کی پسندیدہ اداکارہ بھی ہیں اور ان کی خوبصورتی اور فیشن سینس کو سب سراہتے بھی ہیں، وہ عموماً مشرقی روایات سے ہم آہنگ لباس زیب تن کرتی ہیں اسی لئے لوگ ان کو پسند کرتے ہیں ، مغربی لباس میں بھی وہ ایسے لباس منتخب کرتی ہیں جو کہ ان کی اقدار کے منافی نہ ہوں۔ ان کے روایتی ملبوسات لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لیتے ہیں۔

عید پرایمن خان نے خوبصورت مشرقی لباس کا انتخاب کیا۔ جسے آپ بھی بہت سی تقاریب میں کاپی کر سکتے ہیں۔ ایمن نے اس سال عید پر مقامی برانڈز کا انتخاب کیا، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں کو ان کا انداز اپنانے میں آسانی رہے گی۔ اگر ان کے مداح ان کا انداز اپنانا چاہتے ہیں توہم یہاں ان کے لباس اور ان کے ہیلز اور ان کی جیولری کے برانڈز اور ان کی قیمت بتائیں گے۔ تاکہ جو ان کے اس خوبصورت انداز کو اپنانا چاہے وہ اپنا سکے۔

ایمن خان کی ہیلز:

ایمن خان نے اس دفعہ شو پلینیٹ کی خوبصورت سبز ہیلز پہنی تھیں جوکہ گولڈ ڈیٹیلز کے ساتھ تھیں، ان ہیلز کی قیمت 6999 روپے ہے اور یہ ابھی بھی اسٹاک میں موجود ہیں۔

ایمن خان کا لباس:

ایمن خان نے اپنے سادہ سیاہ لباس کے ساتھ کھاڈی دوپٹہ کے انسٹا چیپٹر 2 کے ساتھ میچ کیا تھا ۔ کھاڈی کی یہ رینج اب آن لائن موجود نہیں ہے۔ یہ ہاتھ سے بنے ہوئے پیسز ہیں اوراس برانڈ میں ایسے تمام آئٹمز کی قیمت 2500 روپے سے لے کر 10000 تک کی رینج میں ہے۔ آپ یہ دوپٹہ اپنی رینج کے حساب سے خرید سکتےہیں۔

ائیرنگز:

ایمن خان نے ایم ایچ ٹی کی ایلور کے ائیرنگز کا انتخاب کیا ہے ۔ اس میں جیولری کی بےشمار اقسام اور ورائٹی موجود ہے جس کی قیمت 3500 سے شروع ہوتی ہے۔ تو آپ بھی اب ایمن خان کی طرح منفرد اور خوبصورت دکھنا چاہتی ہیں تو اس انداز کو اپنا سکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow