جتنا فخر مجھ پر میرے سابقہ شوہر کو ہے اتنا ۔۔ طلاق کے بعد پہلی بار ماہرہ خان انٹرویو میں سابقہ شوہر کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

شوبز کی کامیاب ترین اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ انٹرویو میں طلاق کے بعد پہلی بار اپنے سابقہ شوہر کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ کے انٹرویو سے ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے سابقہ شوہر علی عسکری کی تعریف کرتی ہیں جو مداحوں کو بہت پسند آئی۔

ماہرہ خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنے اب میں (علی عسکری) کے ساتھ نہیں ہوں کیونکہ مجھے طلاق ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سوائے میری والدہ والد اور بھائی کہ، جتنا فخر سابقہ شوہر کو آج مجھ پر ہے وہ کسی کو نہیں ہوسکتا۔

ماہرہ خان نے اپنے سابقہ شوہر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میری محنت سے بخوبی واقف ہیں۔ اور میری جدوجہد کو سراہتے ہیں۔

خیال رہے ماہرہ خان سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ جوڑے کی 8 سال شادی چل سکی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ ماہرہ خان کا ایک بیٹا ہے جو آج بڑا ہوچکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow