کیا آپ اس کنجی آنکھوں، سنہرے بال اور پیاری سی مسکان والے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ ہری جیکٹ میں ہاتھ باندھے بیٹھا یہ بچہ ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے۔ یہ تصویر کئی سال پرانی ہے اور اب یہ بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی نامور شخصیت بن چکا ہے۔ ذرا بوجھیں تو جانیں
چند اشارے
چلیں اگر آپ نہیں پہچان پارہے تو ہم کچھ اشارے دے دیتے ہیں۔ یہ بچہ بڑا ہو کر ب پاکستان کا مشہور اداکار بن چکا ہے اور اتنا ہی نہیں بلکہ آج کل یہ ایک بہت زیادہ پند کیے جانے والا ایک ٹاک شو بھی کررہے ہیں۔ ان کے ایک جڑواں بھائی بھی ہیں جو تقریباً ان جیسے ہی دکھتے ہیں۔
مشہور اداکار
چلیں اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچان پائے تو ہم بتادیں یہ بچہ پاکستان کے مشہور اداکار احسن خان ہیں۔ احسن خان داستان، رہبرا، میرے قاتل میرے دلدار، سلطنت، قیامت جیسے ڈراموں میں اداکاری کا شاندان مظاہرہ کرچکے ہیں۔ اڈاری میں احسن خان نے ایک منفی کرداد ادا کیا تھا اس کے علاوہ ٹائم آؤٹ کے نام سے ان کا شو عوام میں بہت مقبال ہے۔ احسن خان کے جڑواں بھائی کا نام یاسر خان ہے اور ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔