بچپن کی انمول یادیں کبھی کبھی انسان کو بہت تڑپاتی ہیں اور ان کا دل کرتا ہے کہ واپس ان دنوں میں لوٹ جائیں مگر ایسا ممکن نہیں۔ پہلے تو گھروں میں موجود البم میں پرانی تصاویر دیکھ لیتے تھے لیکن آج صارفین اور مشہور شخصیات کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پیجز پر اپ لوڈ کر لیتے ہیں جنہیں کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔ ہمیں بھی ایک مشہور اداکارہ کے بچپن کی تصویر دکھائی دی جسے آپ سب کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ آپ نے بتانا ہے کہ تصویر میں موجود بچی آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہیں۔
تو صارفین جواب دیں کہ اوپر موجود ہنستی مسکراتی بچی پاکستانی شوبز کی کونسی مشہور اداکارہ ہیں جن کے ڈرامے بہت سے شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔ کسی کو معلوم نہیں ہوگا کہ معصوم بچی آج ڈراموں کا حصہ بنے گی۔
ہم بتاتے یہ بچی کون ہے۔ یہ شوبز کی مشہور اداکارہ کنزہ ہاشمی ہیں اور وہ اپنے بچپن میں بالکل مختلف دکھائی دیتی تھیں۔ بچپن میں ان کی رنگت سانولی تھی مگر آج انہوں نے خود کو بہت تبدیل کرلیا ہے۔ کنزہ ہاشمی باصلاحیت اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں اور کم وقت میں ہی انہوں نے کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔