کیا واقعی جیل میں اذان دی؟ اہلیہ بھی مسلمان اور ماں بھی، سنجے دت سے متعلق وہ سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

مشہور بھارتی اداکار سنجے دت اپنے دلچسپ انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں، کہ ان کا دل اپنی والدہ کے لیے کس طرح موم ہو جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اداکار سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

سنجے دت انیل دت اور نرگس کے بیٹے ہیں، ماں مسلمان اور والد ہندو، لیکن پھر بھی یہ رشتہ آخری وقت تک رہا، یہی وجہ تھی کہ سنجے دت ایک ایسے معاشرے میں پلے بڑھے جہاں ہندو مذہب کے ماننے والے زیادہ تھے لیکن ان کی والدہ کی نصیحت اور برتاؤ نے والدہ کے بعد بیٹے یاد ستاتی ہے۔

سنجے ہر موقع پر والدہ کو یاد کر کے اشکبار ضرور ہو جاتے ہیں، ایک وقت تھا جب سنجے دت اپنی بے مثال اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے تھے، لیکن جیل سے آنے کے بعد سے اور کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد سے ان کی شخصیت میں تبدیلی ضرور آئی ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر سنجے دت کے 1994 میں گرفتاری اور پابند سلاسل سے متعلق کئی خبریں موجود ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ چونکہ وہ ممبئی دھماکوں کے کیس میں جیل گئے جس میں ان کا کوئی قصور نہیں تھا، اس کے بعد سے ان کی انا ختم ہو گئی تھی، وہ ایک نرم دل انسان بن کر سامنے آئے تھے۔

جبکہ ایک اور خبر یہ بھی کافی گردش کرتی ہے، کہ جیل میں تکالیف سہتے ہوئے سنجے دت نے اذان بھی دی تھی، لیکن اس حوالے سے خبر صرف بھارتی سوشل میڈیا کی حد تک کی گردش کرتی ہے۔ دوسری جانب سنجے دبئی کے ایک ریستوران میں عام لوگوں کے ساتھ روزہ بھی کھول چکے ہیں۔

سنجے دت کا اسلام کے لیے جھکاؤ اس لیے بھی ہے کہ ان کی والدہ مسلمان تھیں، لیکن ساتھ ہی ان کے اہلیہ مانیتا بھی مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ اسلام کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں، جبکہ ان کے بچوں کے نام بھی مسلمان طرز کے ہیں۔

یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سنجے دت کے تین بچے ہیں، جس میں ایک بیٹی کام نام سنجے نے اقراء رکھا ہے، اور بیٹے کا نام شاہران ، دونوں اسلامی نام ہیں۔ بیٹی کا نام اقراء رکھنے کی ممکنہ وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ انہیں یہ نام کافی پسند ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow