حریم شاہ اور ان کے شوہر ترکیہ میں گرفتار ہوئے تھے یا نہیں؟ ٹک ٹاکر نے شوہر کے ہمراہ ویڈیو میں حقیقت بتا دی

image

حریم شاہ اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ایسی خبریں کل سے سننے کو مل رہی تھیں جس کے بعد اچانک حریم کا اپنی گرفتاری پر رد عمل سامنے آگیا۔ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دونوں نے سوشل میڈیا پر ان کی گرفتاری کی چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی گرفتاری کی خبروں پر غصے کیا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیشہ ان سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی گرفتاری کی پھیلائی جانے والی تمام جھوٹی خبروں کی تردید کرتی ہوں، اس سے پہلے ایک جعلی خبر آئی تھی کہ مجھے قطر سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے، میں اس وقت بھی خاموش رہی کیونکہ اس قسم کی خبروں پر میں کیا ردعمل دوں؟ لوگ پتہ نہیں کیوں ہر دوسرے دن میرے بارے میں غلط خبر پھیلا دیتے ہیں۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ اس وقت پاکستان سے باہر موجود ہیں اور وہیں رہ رہی ہیں، اور ایسی جھوٹی افواہوں یا ان مسائل کے لیے پاکستان نہیں آسکتیں تاہم وہاں ان کا قانونی ترجمان منیر احمد موجود ہے جو ان کے تمام معاملات دیکھ رہا ہے۔

ٹک ٹاکر اور ان کے شوہر بلال نے غلط خبریں نہ پھیلائے جانے کی صحافیوں سے اپیل بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow