سانپ کے کاٹنے کے بعد ان کا 6 گھنٹے تک علاج چلا ۔۔ وہ 5 مقبول شوبز کے ستارے جو اپنی موت کو قریب سے دیکھ چکے ہیں

image

انسان دنیا میں آتا ہے اور یہاں کی رنگینیوں میں اِتنا کھو جاتا ہے کہ اسے اپنی موت کا خیال ہی نہیں ہوتا۔ لیکن جب وہ شدید بیمار پڑتا ہے تو اسے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ زندگی تو کچھ دن کی مہمان ہے۔ تو آج کا ہمارا موضوع یہی ہے جسکے حوالے سے ہم بات کرنے جا رہے ہیں کہ وہ مشہور اداکار جن کو فلمی اسکرین آپ اکثر دھمال مچاتے دیکھتے ہیں اور فلموں میں انہیں موت کے منہ سے واپس آتا دیکھتے ہیں مگر وہی اداکار اپنی حقیقی زندگی میں بھی موت کو قریب سے دیکھ چکے ہیں۔ آیئے جانتے ہیں وہ کون سے نامور ستارے ہیں۔

1- امیتابھ بچن

بھارتی فلم انڈسٹری میں شہنشاہ کے نام مقبول اداکارہ امیتابھ بچین ایک بار فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر حادثے شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا تقریبا 6 گھنٹے تک علاج جاری رہا تھا۔

2- نمرہ خان

پاکستانی شوبز کی مشہور اداکارہ نمرہ خان ایک مضبوط انسان ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں کئی مشکلات کاسامنا کیا۔ اداکارہ سال 2016 میں ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہوگئیں تھیں جس کے بعد وہ وہیل چئیر پر چلی گئیں تھیں۔

رپورٹس کے مطابق نمرہ خان رات کو شوٹنگ سے واپس آرہی تھیں کہ اچانک حادثے کا شکار ہوئیں۔ نمرہ خان کو صحتیاب ہونے میں ایک سال لگا تھا۔

3- سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان مضبوط اعصاب کے مالک انسان ہیں۔ یہ بھی موت کو قریب سے دیکھ چکے ہیں۔ سلمان خان کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد ان کا مقامی اسپتال میں 6 گھنٹے تک علاج کیا گیا۔ آج وہ مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔

4- ہمایوں سعید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید کے بغیر فلموں اور ڈراموں کا تصور کرنا ناممکن ہے۔ ہمایوں سعید کا شمار اُن چند پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جو موت کو چھو کر واپس زندگی کی طرف لوٹے ہیں۔ پاکستان کے مقبول ترین اداکار تھائی لینڈ میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے، ان کی کار تیز رفتاری کے باعث ڈبل ڈیکر سے ٹکرا گئی تھی۔ ہمایوں سعید کو صحتیاب ہونے میں کافی وقت لگ گیا تھا۔

5- ہریتھک روشن

انڈیا کی سپر ہٹ فلم کرش کی شوٹنگ کے دوران ہرتھیک روشن بلندی سے نیچے گرگئے تھے، خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے، اسی طرح اداکار کے دماغ کی سرجری بھی ہوچکی ہے۔ تصویر آپ اوپر دیکھ سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow