اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے .. مشہور شخصیات نے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی کی جیت پر کیا ردعمل دیا؟

image

گذشتہ روز پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصرے پیش کیے وہیں مشہور شوبز شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ کن پاکستانی مشہور شخصیات نے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد کیا کہا۔

فیصل قریشی:

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی جو پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر ہیں انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عوام کا فیصلہ۔

عفت عمر:

اداکارہ عفت عمر نے پی ٹی آئی کی ضمنی انتخابات میں جیت کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی بات ہے اور اگر اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے تو ہو جائے۔ اکثریت جیت گئی۔

محمد حفیظ:

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر محمد حفیظ نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پیغام شئیر کیا جس میں وہ لکھتے ہیں کہ پاکستان کی عوام نے ضمنی الیکشن میں اپنی سیاسی پختگی اور آگاہی پر فیصلہ دیا ہے۔

بلے باز نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے سیاسی لیڈرز ان نتائج کو کیسے تسلیم کرتے ہیں۔ کرکٹر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان اور ان کے سیاسی کارکنان کو مبارک ہو۔

شاہد آفریدی:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی پی ٹی آئی کی واضح جیت پر پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ آج کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔ قابل احترام ہے ہر وہ شخص، جو اپنے حق رائے دہی سے کاروبار حکومت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے اور جمہور کے نظام کو آگے بڑھاتا ہے۔

مشی خان:

اداکارہ مشی خان جو اکثر ہی عمران خان کے حق میں بیان دیتی نظر آتی ہیں انہوں نے بھی عمران خان اور عوام کو مبارک باد دی۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جیتنے کے لیے میری طرف سے عمران خان صاحب اور عوام کو بہت مبارک ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow