میں اپنے بچوں کے ساتھ زندگی گزار رہی تھی لیکن۔۔ شگفتہ اعجاز نے دوسری شادی کیوں کی تھی؟ اپنی زندگی سے متعلق بتاتے ہوئے

image

“میں اکیلے اپنے بچے پال رہی تھی پھر اچانک میری ملاقات میرے دوسرے شوہر سے ہوئی۔ انھوں نے مجھے پرپوز کیا لیکن میں انکار کرتی رہی۔ ہمیشہ بچوں کا سوچتی تھی کہ دوبارہ شادی کرنا کیسا لگے گا“

یہ کہنا ہے ملک کی مشہور اور باوقار اداکارہ شگفتہ اعجاز کا۔ شگفتہ اعجاز ملک کی منجھی ہوئی اداکارہ کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ انھیں شفیح محمد کے ساتھ کیے گئے ڈرامے “آنچ“ سے شہرت ملی جس کے بعد انھوں نے ایک بعد ایک کئی ہٹ سیریل یے۔ حال ہی میں فضا علی کے پروگرام میں شگفتہ نے اپنی نجی زندگی پر بات کی ہے جس میں انھوں نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے بھی بتایا۔

دوسری شادی لو پلس ارینج ہے

شگفتہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوسرے شوہر کو شادی کے لئے منع کرتی رہیں لیکن وہ دو سال تک انھیں مناتے رہے اور بالآخر وہ مان گئیں اور ان کی شادی ہوگئی۔ ان کی شادی کو محبت اور ارینج میریج کا مکسچر کہا جاسکتا ہے کیوں کہ ان کے شوہر نے انھیں پسند کیا تھا لیکن پھر گھر والوں کی شمولیت کے ساتھ شادی ہوئی۔

شگفتہ اعجاز کے شوہر کون ہیں؟

اداکارہ شگفتہ اعجاز اداکاری کے علاوہ بیوٹی سیلون بھی چلاتی ہیں جو کافی مشہور ہے اس کے علاوہ ان کا یوٹیوب پر چینل بھی ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل کے لئے بھی وہ ایک جانا پہچانا چہرہ ہیں۔ شگفتہ اعجاز کے شوہر کا نام یحیٰ صدیقی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow