مشہور شخصیات جنہیں ہم ٹی وی اسکرین پر دیکھنا پسند کرتے ہیں ان کے حوالے سے کوئی نئی بات ہمیں معلوم ہوجائے تو وہ ہمارے لیے ایک بڑا سرپرائز ہوتا ہے۔
پاکستان کی 2 بڑی نامور شخصیات کے بارے میں آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کے بارے میں ایک پروگرام کے دوران انکشاف سامنے آیا کہ وہ دونوں ایک رشتہ دار ہیں۔
فہد مصطفیٰ کے گیم شو کے دوران اداکار عمران اشرف اور کرکٹر شعیب ملک بطور مہمان مدعو کئے گئے تھے اور یہ پروگرام رمضان کے دنوں میں نشر کیا گیا تھا۔
گیم شو کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ پروگرام جب فہد مصطفیٰ اداکار عمران اشرف سے پوچھتے ہیں کہ ٹیم میں آپ کس کی طرف جائیں گے فیصلہ کریں جس پر پیچھے سے شعیب ملک کہتے ہیں کہ رشتہ دار کی طرف۔ جس کے بعد عمران اشرف فہد مصطفیٰ سے کہتے ہیں کہ میں آپ کو ایک بات بتاؤں ہم دونوں رشتہ دار ہیں، سچی میں جس پر فہد مصطفیٰ انہیں کہتے ہیں بہت بہت مبارک ہو۔
صارفین بھی یہ ویڈیو کلپ دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں اور کمنٹس میں سوالات کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ کیا ان کا واقعی میں کوئی رشتہ ہے؟