موت کا سن کر گھر والے کئی دن صدمے میں رہے ۔۔ جانیے ان 9 مشہور اداکاروں کے انتقال کی جھوٹی خبر نے انہیں کیسے پریشان کیا؟

image

دنیا میں موجود ہر انسان کو ایک نہ ایک دن مرنا تو ضرور ہے مگر اچانک اپنے پسندیدہ شخصیت کی موت کا سن کر انسان کو دھچکا تو لگتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہم آپکو یہاں ان مشہور اداکاروں کی موت کی خبروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں کہرام مچا دیا تھا۔ آئیے اس کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔

دھر میندر :

بھارتی فلمی انڈسٹری کے مشہور اداکار دھرمیندر جوکہ اب عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہو گئے ہیں اور انسان زندگی میں بیمار تو ہو جاتا ہے مگر اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ اس کی زندگی کو خطرہ ہے لیکن کسی نے کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر جعلی خبر چلا دی کہ ان کی طبعیت بہت خراب تھی جس کی وجہ سے یہ انتقال کر گئے ہیں۔

اس خبر کی تصدیق کیلئے جب اہلخانہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں ایسی کوئی بات نہیں جی ہاں پر اس خبر سے انہیں دھچکا ضرور لگا ہے۔

اداکار بڑھے:

طنز و مزاح سے بھرپور بھارتی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ماسٹر بڑھے کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہیں کہ ان کی طبعیت اچانک سے بگڑی اور وہ انتقال کر گئے ہیں۔

جیسے ہی خبر ان تک پہنچی تو انہوں نے ایک ویڈیو کے زریعے یہ بات کہی کہ ایسا بالکل نہیں میں بالکل ٹھیک ہوں اور اس وقت بھی ڈرامے کی شوٹنگ کر رہا ہوں یہی نہیں بلکہ زندگی بہت اچھے طریقے سے گزار رہا ہوں۔

ثناء خان:

فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر مذہب اسلام کی طرف آ جانے والی اداکارہ ثناء خان بھی ایک مرتبہ ان جھوٹی خبروں کا نشانہ بن چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب یہ خبر سامنے آئی تو مجھے اور میرے گھر والوں کو لوگوں کے فون آنے لگے اور تو اور کئی لوگ تو میرے ہی نمبر پر یہ میسج کرنے لگے کہ اللہ آپکو جنت میں جگہ عطا کرے۔

بلکہ حقیقت میں ایسا نہیں تھا کیونکہ ایک ویب سائٹ پر غلطی سے میری تصویر لگا دی گئی تھی جبکہ خبر ایک پاکستانی اداکارہ کے بارے میں تھی۔

امیتابھ بچن:

یہ وہ نام ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں کیونکہ امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی مانے جاتے ہیں مگر جب وہ بیمار ہوئے اور اسپتال گئے تو لوگوں نے اس خبر کو یہ رنگ دے دیا کہ وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور ان کی پرانی فلموں کی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگی جن میں رو رہے ہیں۔ بہر حال وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

شویتا تیواری:

کسوٹی زندگی ڈرامہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی شویتا تیواری جب اپنے بچوں کے ساتھ ایک اچھی زندگی گزار رہی تھیں تو خبریں چلیں کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے تو بس پھر کیا تھا یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پھیل گئی مگر یہ خب کچھ ہی وقت میں دم توڑ گئی جب ان کے شوہر نے یہ بات کہی کہ وہ تو اپنے بچوں کے ساتھ موجود ہیں اور ایک بھرپور زندگی گزار رہی ہیں۔

فردین خان:

یہ بھی فلمی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ اپنےبارے میں چلنے والی ان جھوٹی خبروں کے بارے میں فردین خان کا کہنا تھا کہ اگر یہ خبریں میری والدہ دیکھ لیتی تو انہیں دل کا دورہ پڑ جاتا۔

کرن کھیر:

سینئر اداکار انپم کھیر کی اہلیہ کرن کھیر کے بارے میں ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں جس پر انپم کھیر نے کہا کہ میری اہلیہ تو بالکل ٹھیک ہیں ابھی انہیں کورونا وائرس کی دوسری ڈوز لگی ہے ہاں ان خبروں سے ہمیں صدمہ پہنچا ہے تاہم ایسی خبریں نہیں پھیلانی چاہیے۔

سپنا چوہدری:

بھارت کی مشہور ڈانسر سپنا چوہدری کہتی ہیں کہ والدین تک جب میری موت کی خبر پہنچی تو انہیں پورے ملک سے فون کالز آنے لگ گئیں اور ہر طرف لوگ میری موت کے بارے میں ان سے پوچھتے اور افسوس کرتے تو جو بھی یہ خبریں پھیلاتا ہے۔

ان سے میری درخواست ہے کہ زرا سوچ کر دیکھیے کہ ان کے والدین کو کیسا لگتا ہوگا جب اچانک سے اولاد کی موت کی خبر سنتے ہوں گے تو۔

دیونکا ترپاٹھی:

دیونکا ترپاٹھی ایک مشہور ڈرامہ اداکار ہیں اور لوگ ان کی معصومیت اور صاف دل کی وجہ سے انہیں خوب پسند کرتے ہیں۔ جب ان کی موت کی جھوٹی خبر سامنے آئی تو انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میری فیملی کو ایسی خبروں سے تنگ نہ کیجیے میں بالکل ٹھیک ہوں اور میرے مداح بھی فکر مند نہ ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow