بچپن اے بچپن، انسان جیسے جیسے بڑا ہوتا ہے اسے اپنا بچپن شدت کے ساتھ یاد آنے لگتا ہے۔ انسانی زندگی کا یہ ابتدائی دور بہت خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس کے کھوجانے کا غم ہر کسی کو ادا کر دیتا ہے۔ 'ہماری ویب' ڈاٹ کام نے یہ سلسلہ جاری رکھا ہوا جس میں ہم آپ کو مختلف سیلیبریٹیز کے بچپن کی تصویروں کو سامنے لے کر آتے ہیں جس کے بعد آپ انہیں پہچانتے ہوئے جواب دیتے ہیں۔
آج ایک اور مشہور شخصیت کی بچپن کی خوبصورت تصویر آپ کے سامنے شئیر کرنے جا رہے ہیں جو آج پاکستانی شوبز کا مقبول ترین ستارہ ہے۔
تو بتایئے اوپر موجود تصویر میں بچی کونسی مشہور اداکارہ ہے؟ سفید لباس میں ملبوس پیاری سی مسکراہٹ والی اس معصوم سے چہرے کو آپ پہچان سکتے ہیں جن کے ڈرامے آج ہر کوئی بہت شوق سے دیکھتا ہے۔
یہ پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ اقرا عزیز ہیں جن کے بچپن کی تصویر نے سب ہی چونکا دیا ہے۔ اداکارہ اقرا عزیز آج بھی اپنے بچپن کی طرح چلبلی سے دکھائی دیتی ہیں۔ ڈرامہ سنو چندا ان کا سپر ہٹ سیریل تھا جس میں انہوں نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اقرا عزیز آج شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام کبیر ہے۔