چور چور ڈاکو ڈاکو! عمران عباس کے شہباز شریف کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل

image

پیروڈی اداکاری کا ہی ایک طریقہ ہے جسے نبھانے کے لئے کافی پریکٹس کرنی پڑتی ہے۔ البتہ اداکار عمران عباس کا انداز اس معاملے میں کافی نرالا ہے کیوں کہ انھوں نے شہباز شریف کی اپنی ہی ویڈیو کی لپسنگ کے ذریعے نقل اتاری ہے اور کیا خوب نقل اتاری ہے کہ عوام بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکے۔ ویڈیو دیکھیے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران عباس نہ صرف لپسنگ کررہے ہیں بلکہ ان کی آنکھیں اور ہاتھ بھی مسلسل حرکت میں ہیں۔ شہباز شریف کی بھرپور انداز میں پیروڈی کی ان کی یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔ اور لوگوں نے انھیں مزاحیہ اداکاری کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

ویڈیو بنانے کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں

عمران عباس نے ویڈیو کے ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ ان کی اس ویڈیو کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں بلکہ یہ ویڈیو صرف تفریح کے لئے بنائی گئی ہے۔ ان کا سیاسی طور پر کسی کے لئے نفرت یا ناپسندیدگی کے اظہار کا کوئی ارادہ نہیں۔ شہباز شریف کی جس ویڈیو کی پیروڈی کی گئی ہے اس کی اصل ویڈیو ملاحظہ فرمائیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow