کیا آپ اس پیاری سی بچی کو پہچان سکتے ہیں.. کون جانتا تھا یہ بڑی ہو کر مشہور اداکارہ بنے گی؟ اکثر لوگ انہیں پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

image

تصویر میں دکھائی دینے والی بچی کو آپ پہچان سکتے ہیں، کہ وہ کون ہے، ہم آپ کو اتنا بتائیں کہ یہ پاکستان کی بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں اور انہوں نے پاکستان کے علاوہ ہندوستانی فلموں میں بھی کام کیا ۔ پاکستان میں بھی ان کی اداکاری کو خاصا پسند کیا جاتا ہے ۔ گو کہ ہندوستانی فلم میں اپنے کام کے حوالے سے ان پر کافی تنقید بھی کی گئی، یہ اپنے بولڈ فوٹو شوٹس اور بولڈ بیانات کی وجہ سے میڈیا میں اِن رہتی ہیں ۔

ان کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی اور بہن بھی پاکستان کی مشہور شخصیات ہیں ، اورشوبز سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے بھائی پاکستانی ڈراموں کےمشہوراداکارفیروزخان ہیں اور ان کی بہن بھی خاصی مشہور ہوسٹ دعا ملک ہیں ۔ جی ہاں یہ بچی جو آپ کو تصویر میں نظر آرہی ہے وہ ہماری مشہور اور گلیمرس اداکارہ عمیمہ ملک ہیں۔

عمیمہ ملک پاکستان اور ہندوستان دونوں ملکوں میں کام کرچکی ہیں انہوں نے پہلے شمعون عباسی سے شادی کی اس کے بعد دونوں کی طلاق ہو گئی تھی، اس کے بعد انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔ عمیمہ ملک کی فلم بول نے پاکستان میں اور پاکستان کے باہر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے ، یاد رہے کہ اس فلم میں ماہرہ خان اور عاطف اسلم نے بھی کام کیا تھا۔ لیکن مرکزی کردار عمیمہ ملک نے ادا کیا تھا۔ اور اپنے کردار سے ناظرین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ اس کے بعد ہی ان کو ہندوستان سے آفرز آئیں اور انہوں نے وہاں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ۔ آج کل عمیمہ ملک اسکرین سے دور ہیں لیکن ان کے فوٹو شوٹس اور مختلف حوالوں سے بیانات سامنے آتے رہتے ہیں ۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ عمیمہ ملک خبروں میں رہنے کا فن جانتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow