"پچھلے جنم میں میں ایک بادشاہ تھا اور میری بیوی مجھے مارنا چاہتی تھی اس نے میرے خلاف سازش بھی کی تھی"
یہ کہنا ہے مشہور بالی وڈ اداکار سنجے دت کا جن کے مطابق ایک پنڈت نے اب کی پچھلی زندگی کے بارے میں اہم انکشاف کیے ہیں جس میں سب سے اہم انکشاف ان کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں تھا۔
انگوٹھے کے نشان سے کنڈلی نکالی گئی
سنجے دت کا کہنا ہے کہ ان کے ایک دوست جو کرناٹک کے شہر گنگاوتی میں رہتے ہیں انھوں نےچنائی کے شیونری کے مندر کے بارے میں کہا جہاں انگوٹھے کے نشان سے جنم کنڈلی نکالی جاتی ہے۔ اس جنم کنڈلی کو پڑھنے والے پنڈت نے ان کے والد کا نام بلراج دت بتایا جس پر سنجے کا کہنا تھا ان کے والد کا نام سنیل دت ہے جبکہ پچھلے جنم پر بات کرتے ہوئے پنڈت نے کہا کہ ان کی پچھلے جنم میں وہ بادشاہ تھے اور ان کی بیوی نے وزیر سے مل کر ان کو جان سے مارنے کی سازش کی تھہ اور ایک جنگ پر بھی اسی مقصد سے بھیجا لیکن سنجے کامیاب ہو کر واپس لوٹے اور جب انھیں اس سازش کا علم ہوا تو انھوں نے وزیر اور بیوی دونوں کو ہی سزا دی۔
سنجے دت کی نئی فلم
واضح رہے کہ یہ باتیں سنجے نے کافی ود کرن میں انٹرویو کے دوران کہیں۔ سنجے آج کل اپنی نئی فلم شمشیرا کی تشہیر میں مصروف ہیں۔