کوئی آیت والا لاکٹ پہنتی ہیں تو کسی کو سورتیں یاد ہیں ۔۔ جانیے بالی ووڈ کی مشہور اداکار اسلام سے قریب کس طرح ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ اس حد تک دلچسپ ہوتی ہیں کہ لوگ بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند مشہور شخصیات کے اسلام سے قربت کے حوالے سے بتائیں گے۔

دپیکا پڈوکون:

دپیکا پڈوکوں کے پاس ایک ایسا ہار ہے جس میں اسلامی دعا لکھی ہوئی ہے۔ ہیرے جواہرات کا بنا یہ ہار کافی بھاری ہے، لیکن اس سب میں دیکھنے والے حیران رہ گئے جب انہوں نے اس ہار میں "فی امان اللہ" لکھا دیکھا اور پڑھا۔

فی امان اللہ دراصل دعا ہے جس کے مطابق شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کرتا ہے اور اللہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔

بھارتی اداکارہ ویسے تو اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں لیکن اداکارہ انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف بھی ڈٹ کر مسلمان طالب علموں کو سپورٹ کرت دکھائی دی ہیں۔

نانا پاٹیکر:

نانا پاٹیکر نے ہمیشہ اپنی فلموں کے ذریعے مداحوں اور ناظرین کو ایک ایسا تفریح بھرا کانٹینٹ فراہم کیا ہے جس میں سماج سے متعلق سچائی موجود ہوتی تھی۔

لیکن فلموں کے ساتھ ساتھ اصل زندگی میں بھی نانا پاٹیکر نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ بھارتی اداکار کی جانب سے خودکشی سے متعلق ایک ایسا بیان دیا گیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

ھارت میں کسانوں کی جانب سے بطور احتجاج خود کشی کرنے پر آواز اٹھائی جا رہی تھی، جس میں مشہوراداکار نانا پاٹیکر کی جانب سے ایک ایسا پیغام دیا گیا جس کا مسلم دنیا میں بھی استقبال کیا گیا۔

چونکہ مسلمان کسانوں کی خودکشی کا تناسب کم تھا، اسی وجہ سے اداکار نے خودکشی کرنے والوں کو اسلام اور مسلمانوں کی مثال دیتے ہوئے سمجھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ قرآن مجید نے خود کشی کو حرام اور گناہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ اللہ کی مرضی کے خلاف ہے۔ اداکار کی جانب سے کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیم نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔

نانا پاٹیکر بھارت میں کسانوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر غمزدہ تھے، جبکہ اس حوالے سے انہوں نے اپنی فلموں کی کمائی کا ایک حصہ 113 فیملیز میں بانٹ دی ہے، اداکار ان فیملیز میں رقم تقسیم کر رہے تھے جن کے سربراہ نے دوران احتجاج خود کشی کر لی۔

پرینکا چوپڑا:

اداکارہ پیرنکا چوپڑا بھی اذان کے وقت کو کافی اہمیت دیتی ہیں، جبکہ اداکارہ کو مغرب کا وقت بے حد پسند ہے، جب سورج غروب ہو رہا ہوتا ہے اور اذان کی آواز آ رہی ہوتی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس لمحے میں سکون محسوس کرتی ہیں۔

سشمیتا سین:

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین اگرچہ خوبصورت ترین اداکارہ ہیں، لیکن سشمیتا نے ہر موقع پر مذہبی منافرت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

اداکارہ سشمیتا سین قرآن پاک کی سورۃ زبانی حفظ ہے، عین ممکن ہے کہ وہ اس سورۃ کی تلاوت بھی کرتی ہوں۔ سشمیتا سین کو سورۃ عصر کی تلاوت کرنا بے حد پسند ہے، جس کا برملا اظہار وہ میڈیا کے سامنے کر چکی ہیں۔ کہنا تھا کہ سورۃ عصر انسان کو صبر کا پیغام دیتی ہے۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ لائیو سیشن میں سورۃ عصر کی تلاوت کر رہی ہیں۔

سنجے دت:

سنجے دت انیل دت اور نرگس کے بیٹے ہیں، ماں مسلمان اور والد ہندو، لیکن پھر بھی یہ رشتہ آخری وقت تک رہا، یہی وجہ تھی کہ سنجے دت ایک ایسے معاشرے میں پلے بڑھے جہاں ہندو مذہب کے ماننے والے زیادہ تھے لیکن ان کی والدہ کی نصیحت اور برتاؤ نے والدہ کے بعد بیٹے یاد ستاتی ہے۔

جبکہ ایک اور خبر یہ بھی کافی گردش کرتی ہے، کہ جیل میں تکالیف سہتے ہوئے سنجے دت نے اذان بھی دی تھی، لیکن اس حوالے سے خبر صرف بھارتی سوشل میڈیا کی حد تک کی گردش کرتی ہے۔ دوسری جانب سنجے دبئی کے ایک ریستوران میں عام لوگوں کے ساتھ روزہ بھی کھول چکے ہیں۔

سنجے دت کا اسلام کے لیے جھکاؤ اس لیے بھی ہے کہ ان کی والدہ مسلمان تھیں، لیکن ساتھ ہی ان کے اہلیہ مانیتا بھی مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ اسلام کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں، جبکہ ان کے بچوں کے نام بھی مسلمان طرز کے ہیں۔

یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سنجے دت کے تین بچے ہیں، جس میں ایک بیٹی کام نام سنجے نے اقراء رکھا ہے، اور بیٹے کا نام شاہران ، دونوں اسلامی نام ہیں۔ بیٹی کا نام اقراء رکھنے کی ممکنہ وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ انہیں یہ نام کافی پسند ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US