نہ تم رو رہے نہ ہنس رہے ۔۔ بھارتی سنگھ کا بیٹا بھی کامیڈی کرنے لگا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

بھارت کی مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہاں 3 اپریل کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ یہ اپنے بیٹے لکش کو گولو کے نام سے پکارتی ہیں۔ اکثر اپنے بچے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کے مداح گولو کو بھارتی کی کاپی کہتے ہیں کیونکہ یہ بھی دکھنے میں شرارتی سا لگتا ہے۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی اپنے بچے کے ساتھ بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور ان کا بچہ اپنی شرارتوں سے ان کو پریشان کر رہا ہے۔

جس میں بھارتی اس سے کہہ رہی ہیں نہ تم رو رہے ہو، نہ تم ہنس رہے ہو آخر تم چاہتے کیا ہو؟ ویڈیو ملاحظہ کریں:

ویڈیو پر لوگوں نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آپ کا گولو بھی آپ کی طرح کامیڈی کر رہا ہے، وہ بچپن سے ہی کامیڈی کر رہا ہے تاکہ بڑے ہو کر اپنی ماں جیسا بنے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow