انشاءاللہ ایشیا کپ ہمارا ہے ۔۔ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے میچ کے دوران نے نئی پیش گوئی کر دی، دیکھیں

image

ایشیا کپ ہمارا ہو گا۔آپ بھی یہاں سوچیں گے کہ میچ تو ابھی جاری ہے پر یہ پہلے ہی کیسے کہا جا رہا ہے تو آپکو بتاتے چلیں کہ سابق مایاناز کھلاڑی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس کےعلاوہ ان کا کہنا تھا کہ آج کے فائنل میچ میں ایشیا کپ کی دو بہترین ٹیمیں ٹکرانے والی ہیں پر انشاء اللہ جیت ہماری ہی ہو گی۔ واضح رہے کہ پاکستان و سری لنکا کے مابین ایشیا کپ کے فائنل کا سنسی خیز مقابلہ جاری ہے۔

جس میں پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر اب تک 116 رنز بنا لیے ہیں۔ مزید یہ کہ اب سری لنکا کی باری اپنے آخری مراحل میں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US