نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ مسجد کے امام کی طرح انتہائی خوبصورت آواز میں خطبہ دینے کی ویڈیو

image

مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہوتے ہیں اور اسلام میں غریب بھائیوں کے ساتھ امن اور بھائی چارگی کا سلوک نبھانا چاہیئے۔

ایسا ہی مثبت سلوک ایک عام شخص کے ساتھ پیش آیا۔ واقعہ یہ ہے کہ جمعے کے دن مسجد میں خطبہ دینے والے خطیب کو مسجد آنے میں تاخیر ہوگئی جس کے بعد مسجد میں بیٹھے لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے کہ خطبہ کون دے گا۔

اور اذان دینے والے مؤذن کی بھی مسجد کا خطبہ دینے کی ہمت نہ ہوئی تو نمازیوں میں سے ایک گیس اسٹیشن میں کام کرنے والا ملازم اُٹھ کھڑا ہوا اور اس نے فیصلہ کیا کہ وہ جمعہ کی نماز کا خطبہ دے گا۔

گیس اسٹیشن کے سیکورٹی گارڈ نے اِنتہائی فصیح و بلیغ خطبہ دیا کہ لگا کہ سن کر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ کوئی خطیب خطبہ دے رہا ہے۔

عام شخص کی مسجد میں خطبہ دیتے خوبصورت ویڈیو دیکھیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts