پہلی شادی کے بعد طلاق ہوئی تو بیٹی نے میری دوسری شادی کرادی ۔۔ اپنی والدہ کی شادی کرانے والی لڑکی نے کس طرح یہ ذمہ داری اپنے سر لی

image

بیٹیاں تو ہوتی ہی ماں کی لاڈلی ہیں جنہیں ہر وقت اپنی والدہ کی فکر لاحق رہتی ہے۔ وہ انہیں کسی پریشانی میں نہیں دیکھنا چاہتیں اور ان کی مشکل آسان بنانے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ ایک ایسی ہی ماں اور بیٹی کی محبت سامنے آئی ہے جو اپنے طرز کا ایک دلچسپ واقعہ ہے۔

بھارت میں ایک لڑکی نے اپنی والدہ کی شادی کرائی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی نظریں جم گئیں ہیں۔ خاتون کا نام نرملی ہے جن کی شادی کی ذمہ داری ان کی بیٹی نے اپنے سر لی۔ ان کا تعلق انڈیا کی ریاست آسام سے ہے۔

نرملی کی بیٹی پرینکا نے کہا کہ میں ہمیشہ ماں سے مذاق کرتی تھی کہ مجھے اچھے کپڑے پہننے ہیں، ہمیں شادی میں کوئی مدعو نہیں کرتا تو اس لیے تم ہی شادی کرلو۔ میری والدی کی پہلی شادی کے بعد طلاق ہوگئی تھی جس پر میں ان سے کہتی تھی کہ اپنے لیے کوئی اور ڈھونڈ لیں کب تک اس طرح تنہا رہیں گی؟

پرینکا نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ سے ہر بات شئیر کرتی ہیں۔ 20 سال کی عمر میں انہوں نے اپنی کے ساتھ اپنا سسرال چھوڑ دیا تھا۔ نرملی نے کام کے ساتھ دوبارہ پڑھائی کا آغاز کر دیا تھا۔ نرملا نے بتایا کہ مجھے اس وقت فیملی سپورٹ حاصل نہیں تھی جس کے باعث مجھے گھر چھوڑنا پڑا۔ مجھے اپنی پڑھائی مکمل کرنی تھی اور مجھے ایک ہاسٹل میں رہنا تھا جہاں میں اپنی بیٹی کو ساتھ رکھ سکتی۔

نرملی کو موٹر سائیکل چلانے کا بہت شوق ہے اور ایک ایسے ہی سفر کے دوران ان کی ملاقات ایک دوست سے ہوئی۔ کچھ عرصے بعد جب انہوں نے شادی کی خواہش ظاہر کی تو یہ فیصلہ لینا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔

نرملی نے بتایا کہ شادی کا فیصلہ کرنا میرے لیے ایک مشکل کام تھا۔ نرملی کے لیے ان کی بیس سالہ بیٹی کی رضامندی بھی ضروری تھی۔ پھر پرینکا اپنی والدہ کی شادی کروانے امریکہ سے بھارت واپس آگئیں۔ نرملی نے بتایا کہ میری بیٹی نے میری ساری شاپنگ خود کی۔ اس نے میرے لیے لہنکا خریدا اور پھر جب میری شادی میں اس نے خوشی سے رقص کیا تو وہ لمحہ میرے لیے بہت یادگار بن گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts