چپل کے اندر موزے بھی پہن لئے ۔۔ بابراعظم کی ان چپلوں میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ یہ سوشل میڈیا پر خوب مشہور ہو رہے ہیں؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم آج کل نیوزی لینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہے ہیں جس میں پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ مدِ مقابل ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا گیا جس میں پاکستان بنگلہ دیش سے 21 رنز سے جیت گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں میچ سے قبل سیر سپاٹے کر رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم، حارث رؤف، شاداب خان کی ایک ساتھ تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں سب کی نظریں بابر اعظم کے سلیپرز پر ہیں۔

یہ سلیپرز دراصل Yeezy Supply نامی برانڈ کے ہیں جس کی پاکستانی قیمت 15 ہزار روپے ہے۔ اتنی مہنگی سلیپرز پہننے کی وجہ سے بابر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US