پاکستان کے انڈر 19 ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی جب آج انہوں نے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
علی رضا کی چار وکٹیں اور عثمان خان کے شاندار 75 رنز کی بدولت پاکستان کی ٹیم نے 188 کا ہدف 43 اوورز میں پورا کرلیا۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کروائی اور 48.1 اوورز میں صرف 187 پر آؤٹ کردیا۔ علی رضا نے زبردست بالنگ کرتے ہوئے 37 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ سپنر مومن قمر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی طرف سے تیز بالرز نے سات وکٹیں لیں۔
اسکاٹ لینڈ کی طرف سے ان کے سب سے نمایاں بیٹسمین ان کے کپتان اور اوپنر تھامس نائٹ تھے جنہوں نے 37 کی ہے جبکہ فنلی جونز اور اولی جونز نے 33 اور 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں اوپنر علی حسن بلوچ کو جلدی کھو دیا لیکن اس کے بعد سمیر منہاس 28 اور احمد حسین 47 میں عثمان خان کا بھرپور ساتھ دیا جنہوں نے 85 گیندوں پر دو چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 75 رنز کیے۔
پاکستان کی یہ ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی ہے۔ میچ میں وہ انگلینڈ سے 40 رنز سے ہار گئے تھے۔