آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

image

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اپنے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت مچل مارش کریں گے۔

اسکواڈ میں پانچ ایسے کھلاڑی شامل نہیں ہیں جو آسٹریلیا کی ورلڈ کپ ٹیم میں سلیکٹ ہوئے تھے، جن میں فاسٹ بالرز پیٹ کمنس، جوش ہیزل وڈ، بیٹسمین لینڈ میکسول اور ٹم ڈیوڈ شامل ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تین کھلاڑی انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں اور انہیں مکمل صحت یابی کے لیے مزید وقت دیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں شین ایبٹ، زیوئیر بارلیٹ، ماہلی بئیرڈ مین، کوپر کنولی، بین ڈارشیوس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش، میتھیو کہنیمن، مچ اوون، جوش فلپس، میتھیو رنشا، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو شیڈول ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US