ایک ساتھ 9 بیٹوں کی پیدائش ۔۔ باپ ڈیلیویری روم کے باہر کیوں رو پڑا؟ ویڈیو دیکھیں

image

ایک سے زائد بچوں کی پیدائش والدین کیلئے جہاں دگنی خوشیاں لے کر آتی ہے وہیں ایک معجزہ بھی ہوتی ہے کیونکہ ایک ساتھ 5، 6، 7 یا 9 بچے پیدا ہونا کسی بڑے معجزے سے کم نہیں ہے۔ آج کل ایسی خبریں ہم سنتے ہی رہتے ہیں کہ کسی کے 4 بچے ایک ساتھ پیدا ہوئے تو کسی کے ہاں 9 مگر ان میں سے کم ہی بچے زندگی کی جانب روآں دواں ہوتے ہیں، زیادہ تر ابدی نیند سو جاتے ہیں۔

فلپائن میں ایک خاتون کے ہاں ایک ساتھ 9 بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس کی ویڈیو ایک کانٹینٹ کریٹر نے اپنے پیج پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے تمام بچے صحت مند ہیں۔ بچوں کی پیدائش کے بعد ان کے والد رو پڑے کیونکہ ڈاکٹر نے انہیں پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ کسی بھی وقت کچھ بھی معاملات ہوسکتے ہی، لہٰذا آپ تیار رہیں۔

یہ جذباتی لمحات دیکھ کر شاید ہر باپ کی آنکھوں میں آنسو ضرور آتے ہیں کیونکہ اولاد کی خوشی ناقابلِ بیان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts