اگر والد نا چاہتے تو میں یہاں نہ ہوتا ۔۔ ہاردک پانڈیا اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے میچ کے بعد رو پڑے

image

بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا نے اپنی بہترین پرفارمنس اور جیت کی خوشی اپنے والد کے نام کرتے ہوئے رو پڑے۔ ویڈیو میں والد سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ: " والد نے میرے لیے بہت قربانیاں دیں، وہ نہ چاہتے تو میں یہاں نہیں ہوتا، یہ اننگز ان کے نام ہے، یقین ہے وہ مجھے اوپر سے دیکھ رہے ہوں گے ۔ انہوں نے ہمارے لیے اپنے بچوں کے لیے شہر تبدیل کیا، بزنس منتقل کیا، یہ بڑی بات ہے۔ بیشک میں اپنے بچے سے بہت پیار کرتا ہوں، لیکن میں ہر گز اتنی بڑی قربانی نہیں دے سکتا۔ "

واضح رہے کل پاک بھارت میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی، میچ میں ویرات کوہلی نے 82 رنز جبکہ ہاردک 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US