لمبے لوگوں کو اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کا سر چھت سے ٹکرارہا ہے یا گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہے مگر اگر بات دنیا کی سب سے لمبی خاتون کی کی جائے تو ان کی مشکلات تو پھر یقیناً زیادہ ہی ہوں گی۔ جی ہاں ہم بات کررہے ہیں دنیا کی طویل القامت 25 سالہ خاتون رومیسہ گیلگی کی جن کا قد 7 فٹ. 07 انچ ہے۔ رومیسہ نے حال ہی میں پہلی بار ہوائی جہاز کا سفر کیا ہے۔
رومیسہ نے اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے تفصیلی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ترکی سے سان فرانسسکو کی فلائٹ پر سوا ہوئیں جو 13 گھنٹے طویل تھی۔
بیٹھنے کے بجائے لیٹ کر سفر کیا
چونکہ ان کے لئے اس دوران بیٹھنا ممکن نہیں تھا اس لئے 6 سیٹوں کو ہٹا کر ایک لمبے بیڈ کا انتظام کیا گیا جس پر لیٹ کر رومیسہ نے سفر کیا۔
کون سی بیماری ہے؟
واضح رہے کہ رومیسہ کے قد کی لمبائی کی وجہ ان کی غیر معمولی بیماری ہے جس میں ان کی ہڈیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ان کا تعلق ترکیہ سے ہے اور وہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں کام کرتی ہیں۔ رومیسہ سان فرانسسکو 6 ماہ کی چھٹیاں گزارنے گئی ہیں۔