آخرت میں انسان کا نیک عمل ہی جنت میں لے جائے گا۔ آج کل کے اس دور میں بھی ایک نایسا شخص ہے جس نے انسانیت کی آج تک کی سب سے بڑی مثال قائم کر دی ہے ۔ اس شخص کا نام ہے ابو السبا جوکہ سعودی عرب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
اس وقت اس اللہ والے بند کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ سڑک پر بیٹھا ہوا اور اس کے نزدیک بہت سے برتن پڑے ہوئے ہیں جن میں چائے اور کافی موجود ہے۔
تو آپکو لگتا ہوگا کہ یہ کوئی دوکاندار ہے پر ایسا ہے نہیں کیونکہ ابو السبا پچھلے 40 سالوں سے مدینہ شریف میں مسجد قباء کے پاس سے آنے جانے والوں کو مفت چائے اور کافی پلا رہا ہے۔
ان کے اس نیک عمل کو اس وقت خوب پزیرائی مل رہی ہے۔ اور ان کی تعریف ہو بھی کیوں نا کیونکہ ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ کسی طریقے سے بس اسے ایک مرتبہ اللہ کے گھر کا دیدار ہو جائے تو یہ ان لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں جس پر اللہ پاک انہیں ضرور اجر عظیم دیں گے۔