لاڈوں سے پلی بیٹی بابُل کا انگنا چھوڑ کر چلی ۔۔ شاہد آفریدی کی بیٹی اور شاہین آفریدی کی شادی کس دن ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا

image

شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کا رشتہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے گذشتہ سال طے کیا گیا تھا۔ ان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ نجی ویب سائٹ کے مطابق دونوں کی شادی 3 فروری 2023 کو ہوگی۔

شادی سے متعلق مزید کچھ تفصیلات تو سامنے نہیں آسکیں البتہ دونوں جانب سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ جس پر مداح شاہین اور انشاء دونوں کو مبارکباد اور خوش رہنے کی دعائیں دے رہے ہیں۔

کچھ وقت قبل ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ: جتنا میری بیٹی مجھے تنگ کررہی ہے میں چاہ رہا ہوں کہ اس کی جلدی سے شادی کر دوں۔ یہ اس کی اپنی خواہش کہ وہ ابھی مزید پڑھنا چاہ رہی ہے۔ شاید آئندہ سال شادی ہوسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US