بیٹیوں کے انتقال کا سن کر ماں بھی چل بسی ۔۔ ماں اور بچوں کی ایسی محبت، جس میں پورا گھر ہی اجڑ گیا

image

ایک ماں اپنے بچوں کی خاطر پر تکلیف سہہ سکتی ہے، تاہم اگر اس کے بچے ہی اس دنیا سے چلے جائیں تو ماں کی زندگی ہی ختم ہو جاتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ماں کے بارے میں بتائیں گے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ فاطو متہ حیدرہ اپنے بچوں کی وفات کے دو دن بعد ہی اس دنیا سے چل بسیں۔

ہوا کچھ یوں کہ برطانیہ کے علاقے ناٹنگھم کے ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد دو بچیاں 1 سالہ نعیمہ دریمہ اور فاططہ دریمہ جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھیں، تاہم بچیوں کی ماں اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

تاہم جب انہیں بچیوں کے انتقال کی خبر ملی، ماں بھی سہہ نہ سکی، عین ممکن ہے کہ ماں کو محسوس ہو ہی گیا ہو کہ اب اس کی دنیا بھی ختم ہو گئی ہے، یہی وجہ تھی کہ ماں سے بھی رہا نہ گیا اور چند منٹوں بعد ہی وہ بھی اللہ کو پیاری ہو گئی۔

40 سالہ شوہر ابوبکر کو جب واقعے کی اطلاع ملی تو وہ اپنی زخمی اہلیہ سے ملنے اسپتال آیا، جس کے بعد مقامی میڈیا سے بات چیت میں ابوبکر نے بتایا کہ میں اس وقت ٹوٹ چکا ہوں کیونکہ میری بیٹیاں اور اہلیہ کے ساتھ ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔

ماں اپنے بچوں کے ہمراہ گزشتہ 5 سال سے اسی فلیٹ میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھی، تاہم اچانک ایسا کیا ہوا جو آگ بھڑک اٹھی اور اتنا بڑا حادثہ ہوا۔

دوسری جانب پولیس نے تحقیقات میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے، کہ ممکنہ طور پر یہ حادثہ نہیں، ابتدائی رپورٹ میں بھی جان بوجھ کر آگ لگانے کے شواہد ملے تھے، جبکہ ایک بوڑھے شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

لیکن اس سب میں ماں شاید سمجھ گئی تھی کہ اب اس کی ممتا ٹھنڈی ہو گئی ہے کیونکہ دونوں پھول سی بیٹیاں اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts