کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 77 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر ایک روپیہ 52 پیسے سستا ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پرقیمت 280 روپے 77 پیسے تھی۔