لاہور میں پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر میچ ہو گا یا نہیں؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کر دیا

image

لاہور میں آج پی ایس ایل کا بڑا میچ لاہور اور ملتان کے درمیان کھیلا جانا ہے۔ لیکن عمران خان کی گرفتاری کی وجہ سے شہر میں حالات کشیدہ ہیں تو اس صورتحال میں پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا ہے، جس نے مڈاحوں کو حیران کر دیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر میچ لاہور میں ہی کھیلا جائے گا اور وہ مقررہ وقت وقت پر۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ قذافی اسٹیڈیم میں آج کا یہ سنسنی خیز میچ شاہین آفریدی کی لاہور قلندر اور محمد رضوان کی ملطان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی حکام کو یہ پیغام اس لیے جاری کرنا پڑا کیونک مداحوں میں پریشانی پائی جاتی تھی کہ اسٹیڈیم جانے بھی دیا جائے گا یا نہیں اور میچ ہو گا بھی یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US