ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے گرفت مضبوط کرلی

image

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

جمعے کو ایڈیلیڈ اوول میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی شاندار اور ناقابل شکست سنچری کی بدولت اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنالیے جس کے ساتھ ہی اسے انگلینڈ پر 356 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔

ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 142 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے جبکہ ایلیکس کیری 52 رنز پر ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ میں 122 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔ عثمان خواجہ 40، مارنس لابوشین 13، کیمرون گرین 7 اور جیک ویترالڈ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے دو جبکہ برینڈن کارس اور ول جیک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے باعث اسے 85 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلش کپتان بین سٹوکس نے 83 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ جوفرا آرچر نے51 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز اور سکاٹ بولانڈ نے تین تین جبکہ نیتھن لائن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US