کالی شیروانی پہنی اور چہرے مسکراہٹ تھی ۔۔ روزے کی حالت میں بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا، ویڈیو دیکھیں

image

رمضان میں اللہ نے بڑی خوشی سے نواز دیا۔ جی ہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ان کے اچھے اور بہترین کھیل پر انہیں یہ انعام گورنر ہاؤس پنجاب میں رکھی گئی ایک تقریب میں ملا۔

پاکستان کا فخر جس نے دنیا کے برے برے بلے بازوں کو پیچھا چھوڑا وہ 28 سالہ بابر اعظم ۔یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ کم عمر پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز سرفراز احمد کے پاس تھا۔

یہی نہیں انہیں ملک ِ پاکستان کا بڑا اعزاز دینے کا اعلان گزشتہ سال 14 اگست کو کیا گیا تھا۔ اور اسے سے پہلے قومی ٹیم کے ان مایاناز کھلاڑیوں کو یہ اعزاز پہلے سے مل چکا ہے۔ جن کے نام یہ ہیں۔ یونس خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور انضمام الحق وغیرہ وغیرہ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US