اتنا تیار ہو کر تو ہم شادی میں نہیں جاتے، جتنا ربیکا باجی سحری میں 2 پراٹھے بنانے کے لیے ہوتی ۔۔ ٹک ٹاکر ربیکا کے رمضان وی لاگز پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے

image

ٹک ٹاکر ربیکا اپنے اضافی میک اپ اور حد سے زیادہ سٹائلنگ کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔ اکثر یہ اپنی والدہ کے ساتھ نظر آتی ہیں دونوں کپڑے بھی ایک جیسے پہنتی ہیں ان کو دیکھ کر لوگ ان کو ربیکا باجی کہنے لگے ہیں۔ یہ آئے روز کبھی کسی برائیڈل شوٹ میں مصروف ہوتی ہیں تو کبھی نت نئے ڈیزائن کے کپڑے اور مختلف وی لاگز بنا کر اپنے فالوورز کو کمنٹس کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ جہاں ان کو چاہنے والوں کی تعداد کم نہیں ہے وہیں تنقیدی نگاہ رکھنے والے بھی کم نہیں ہیں۔

آج کل ربیکا رمضان وی لاگز بنا رہی ہیں جن میں یہ اپنی والدہ جیسے کپڑے پہن کر اور اس قدر میک اپ کرکے سحر و افطار کی ویڈیوز بنا رہی ہیں کہ صارفین بھی اب تو ان کا مزاق بنانے لگے ہیں۔

پہلی سحری پر ربیکا نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر آلو کے پراٹھے اور بھرتا بنایا تھا جس کا سکرین شاٹ میمز کی نظر ہوگیا۔ صارفین کہہ رہے ہیں کہ اتنا تو ہم شادی میں تیار نہیں ہوتے جتنا یہ سحری میں 2 پراٹھے بنانے کے لیے ہوئی ہے تو کسی نے کہا کہ اس کے پاس اتنا فارغ وقت ہوتا ہے یہ رمضان میں وی لاگز بنانے کے علاوہ کوئی دینی مصروفیت بھی رکھتی ہے یا نہیں؟ اس کی والدہ بھی اس کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں وہیں کچھ لوگ اس کی ہر ویڈیو میں والدہ کے ساتھ پر تعریف بھی کرتے ہیں کہ یہ ایک اچھا اور مضبوط رشتہ ہے کہ ماں کو بیٹی کی ہر چیز سے متعلق معلومات ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts