میاں بیوی ایک سائیکل کے 2 پہیوں کی طرح ہوتے ہیں اور ایک رشتے میں بندھنے کے بعد تو یہ اپنے جیون ساتھی کے مزاج سے اچھی طرح واقف ہو جاتے ہیں۔ اور ہماری ٹی وی انڈسٹری کی ایک مشہور جوڑی فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی ہیں جنہیں سب پسند کرتے ہیں پر ان کی لائیو شو میں لڑائی ہو گئی۔
دارصل ہوا کچھ یوں کہ یہ جوڑا ایک رمضان ٹرانسمیشن میں آیا ہوا تھا جہاں ان سے سوال کیا گیا ہمارے یہاں کے سیاستدان تو اتنا اتنا پرٹوکول لے کر چلتے ہیں مگر کینیا تک کا صدر عوام میں بنا سیکیورٹی کے شاپنگ مال، پارکس وغیرہ میں آتا جاتا ہے۔ اس سوال پر قیصر خان جوکہ اب سیاستدان بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت سے ایسے لوگوں کو بھی جانتا ہوں جو عوام کو تنگ کرنے کیلئے سرکاری ہوٹر(ہارن ) وغیرہ چلاتے نہیں جن میں پی پی سعید غنی سر فہرست ہیں اور اگر آپ کسی کو اپنا لیڈر بناتے ہیں تو اس کی جان کی حفاظت کی زمےداری بھی تو ہوتی ہے۔اب اہلیہ فضیلہ کہتی ہیں کہ آپ میرے شوہر ہیں، آپ کی عزت کرتی ہوں پر آپ کی اس بات سے اختلاف کرتی ہوں۔
کیونکہ ایک مرتبہ میں جب ڈرامے کی شوٹنگ پر تھی تو سوچا کہ گھر قریب ہے ،کیوں نہ گھر جا کر افطاری کی جائے۔ جب گاری لے کر نکلی تو راستے میں کوئی سیاستدان سڑک بند کر کے کھڑا تھا، وہ بھی کسی جگہ افطاری کیلئے آیا ہوا تھا۔ تو میں نے دل ہی دل میں سوچا کہ رمضان میں تو چھوڑ دو عوام کو۔
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ہم عملی زندگی میں جیسے ہی ویسے ہی ٹی وی پر نظر آتے ہیں۔ اسی دوران قیصر خان نظامانی کہتے ہیں کہ اب مشہور ہیں ہر جگہ تو اس لیے اچھی بڑی گاڑی اور مہنگا موبائل وغیرہ رکھنا پڑتا ہے کیونکہ اسی انڈسٹری کے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کیسا ہے ۔