بیٹا کچھ کماتا نہیں اور بہو ان کو صرف گوری، چٹی خوبصورت چاہیے ۔۔۔ رنگ دیکھ کر رشتہ کیوں کر رہیں؟ ہیر دا ہیرو ڈرامے کا وائرل کلپ جس پر ہر کوئی عمران اشرف کے جملے سُن کر تعریفیں کرنے لگا

image

ہمارے معاشرے میں رشتے کی بنیاد لڑکی کا گورا، چٹا، خوبصورت، لمبا قد، لمبی ناک اور پیارے بال ہونا ہے جبکہ سیرت کو پسند کرنے والے لوگا ب اس دنیا میں نہیں رہے شاید کیونکہ رشتے کے وقت لڑکی کی ظاہری خوبصورتی کو دیکھتے ہیں لیکن جب لڑکی بیاہ کہ گھر آتی ہے تو اس کی اچھی سیرت کا بھی تقاضہ کیا جاتا ہے جو گھروں کی تباہی کا ذریعہ بنتی ہے۔

ایسے ہی ایک ڈرامے کا کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ عمران اشرف والدین کی اکلوتی اولاد ہیں اور ریاضی میں ماسٹرز کر رکھا ہے لیکن کچھ کماتے نہیں ہیں کونسلر والد کے خرچے پر چل رہے ہیں۔ مگر ان کی والدہ ان کی شادی کروانا چاہتی ہیں جن کے لیے وہ خوبصورت لڑکیوں کے رشتے دیکھ رہی ہیں۔ کلپ ملاحظہ فرمائیں:

اس میں والدہ کا خوبصورت لڑکی کا رشتہ دکھانے پر عمران اشرف کا جملا بہت پسند کیا جا رہا ہے سوشل میڈیا پر اس کی خوب تعریفیں بھی کی اج رہی ہیں کیونکہ اس میں اداکار نے والدہ کو کہا کہ آپ کو کب سے معاشرے کی ہوا لگ گئی ہے۔ لڑکی اگر گوری ہو تو وہ خوبصورت نہیں ہوتی بلکہ اس کی سیرت سے وہ اچھی ہوتی ہے جس کا باطن صاف اس کا ظاہر بھی صاف ہوتا ہے۔

اس کلپ پر کمنٹ کرتے ہوئے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر ایسی ہی سوچ معاشرے میں عام کردی جائے کہ لڑکی کی سیرت کا پیارا ہونا ضروری ہے اس کا رنگ روپ نہیں تو یقیناً بیٹیوں کے والدین کی سب سے بڑی ٹینشن ہی کم ہو جائے گی اور لڑکیاں مزید شو پیس بننے سے بچ جائیں گیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts