اتنا معصوم تھا، دیکھتے ہی دیکھتے بدل گیا ۔۔ مشہور ڈرامہ آنچ میں شگفتہ اعجاز کا سوتیلا بیٹا بننے والا بچہ آج کا کون سا مشہور اداکار ہے؟

image

1993 کا مشہور ڈرامہ آنچ جو اپنے وقت کا ایک بلاک بسٹر ڈرامہ تھا جس میں معاشرے کا وہ اہم پہلو اجاگر کیا گیا تھا جس کو دیکھ کر لوگوں کی سوچ کا رویہ تبدیل ہوگیا تھا۔ اگر یہ کہیں کہ اس ڈرامے کی کہانی نے پاکستانی معاشرے کے چھوٹی سوچ کے لوگوں کو کھلے ذہن سے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت دکھائی تو یہ بالکل درست ہوگا کیونکہ ڈرامے میں ایک عورت اپنے تین بچوں کو شوہرکے پاس چھوڑ کر کسی دوسرے مرد کے ساتھ چلی گئی تھی اور شوہر نے ایک نوجوان لڑکی سے شادی کی۔ اس ڈرامے میں مرکزی کردار شگفتہ اعجاز اور شفیع محمد شاہ کا تھا جنہوں نے میاں بیوی کا کردار نبھایا تھا۔

اس ڈرامے میں شفیع محمد کے بیٹے اور شگفتہ اعجاز کے سوتیلے بیٹے کے طور پر ایک معصوم بچے نے کردار نبھایا تھا جو پورے ڈرامے میں ہر وقت پریشان سا دکھائی دیا جس نے جب بات کی ایسا محسوس ہوا جیسے وہ والدین کی طلاق سے پریشان سا ہوگیا ہے اور دوسری ماں کو قبول کرنا اس کے لیے مشکل تھا۔ اس بچے کا نام کنور نفیس ارسلان ہے جس کی اس وقت عمر 14 سے 15 سال کے درمیان تھی جبکہ اب یہ 41 سال کے ہوگئے ہیں۔

آپ کو جان کر حیرت ہوگی یہ سوتیلا بچہ اب ایک مشہور اور بڑا اداکار بن چکا ہے اور ساتھ ہی یہ بزنس مین بھی ہے جس کے اپنے تین بچے ہیں۔ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا۔ کنور نفیس کو آپ سب نے ماڈلنگ کرتے اور ان گنت ڈراموں میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا ہوگا۔

کنور علی نے سب سے پہلا ڈرامہ 1983 میں کیا جس کے بعد یہ اب تک کم و بیش لا تعداد ڈراموں میں مرکزی و سائیڈ رول سمیت اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ڈرامہ آنچ کا ایک پُرانا کلپ ملاحظہ فرمائیں:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts