بیٹے کی موت قریب دیکھ کر تڑپ گیا تھا۔۔ لوگوں کو ہنسانے والے یہ مشہور کامیڈین اداکار بُری طرح روئے کیوں تھے؟ حیرت انگیز واقعات

image

مشہور اداکاروں میں ویسے تو شاہ رخ خان، سلمان خان شامل ہیں، لیکن کامیڈی کی دنیا میں بھی کچھ اداکار ایسے ہیں، جن کے نہ ہونے سے کامیڈی کامیڈی نہیں لگتی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی کی زندگی میں آنے والی مشکلات سے متعلق بتائیں گے۔

پریش راول:

آج کل سوشل میڈیا پر پریش راول کی کامیڈی فلموں کا کافی چرچہ ہے، ان کا دلچسپ سب کو بھا جاتا ہے۔ لیکن ماضی ایک لمحہ ایسا بھی آیا تھا جب اداکار کی والدہ کی زندگی اور موت نے انہیں تکلیف میں ڈال دیا تھا۔

اکثر یہ ہوتا ہے کہ انسان کی یا تو موت ہو جاتی ہے یا پھر دوبارہ زندگی کی طرف آجاتا ہے، لیکن پریش راول کی والدہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں۔

21 دن سے کومہ میں رہنے والی والدہ کو بالآخر ڈاکٹرز نے ہی کہہ دیا تھا کہ آپ انہیں یوں رکھ کر ان پر ظلم کر رہے ہیں۔ پریش راول کی ڈاکٹرز سے امید تو تھی مگر ڈاکٹرز نے صاف کہہ دیا تھا کہ اگر وہ ہوش میں آجاتی ہیں تو کسی کو بھی پہچان نہیں پائیں گی۔

انہیں وینٹی لیٹر پر رکھنے سے ان کی زندگی بڑھ نہیں جائے گی، جبکہ ان کی بوڑھی عمر اس بات سے انکاری تھی کہ ان کی سرجری کی جائے۔

لیکن آخری وقت تک اداکار بضد تھے کہ ان کی والدہ کا علاج کیا جائے، جبکہ ڈاکٹرز کا مؤقف تھا کہ آپ انہیں مزید تکلیف دے رہے ہیں۔

جونی لیور:

جونی لیور اس وقت بالی ووڈ کے مقبول ترین اور مشہور ترین کامیڈین ہیں، ان کا دلچسپ انداز اور تہذیب کے دائرہ کار میں رہتا کردار سب کو بھا جاتا ہے۔

لیکن لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والا یہ اداکار خود اندر سے کس حد تک تکلیف میں تھا، کوئی محسوس نہیں کر سکا۔

اداکار بتاتے ہیں کہ ایک وقت تھا جب میرے والد کا آپریشن ہونا تھا اور وہ میں ایک کامیڈی سین فلما رہا تھا، پورے دن والد کا خیال ذہن پر سواررہتا تھا مگر کیا کرتا کامیڈی کا سین بھی فلمبند کرانا تھا۔ میں اپنی نجی زندگی میں آنے والی مشکلات کے بارے میں کسی کو نہیں بتاتا مگر شاہ رخ خان کو کس طرح علم ہو گیا پتہ ہی نہیں چلا۔ شاہ رخ خان نے اچانک کمرے میں انٹری دی اور کہا کہ میں نے سنا ہے تمہارے والد کی طبیعت خراب ہے۔ جس کے فورا بعد کنگ خان نے کہا کہ اگر کسی بھی چیز کی ضرور ہو ، تو بتانا۔

دوسری جانب بیٹے کے گلے کینسر نے جونی لیور کو ایسا بنا دیا تھا کہ وہ خود بھی نہیں سمجھ پا رہے تھے کہ ہو کیا رہا ہے، کیونکہ اولاد کو تکلیف میں دیکھ کر اداکار بے چین تھے۔ جیسی لیور جس وقت کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہوئے تو ان دنوں جونی لیور بھی اس حد تک انڈسٹری میں فعال نہیں تھے، 65 سالہ اداکار نے اس مشکل وقت میں بھی ہار نہیں مانی اور اپنے بیٹے کے لیے تگھ و دوڑ کرنے لگے۔

باپ سے بیٹے کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی تھی، یہی وجہ تھی کہ وہ ہر لمحہ بیٹے کے بہترین علاج کے لیے بھاگ دوڑ کرتے رہے، لیکن اس دل ٹوٹ گیا جب ڈاکٹرز نے کہا کہ گلے میں موجود ٹیومر اس حد تک خطرناک ہے کہ اگر ہم نے اسے چھیڑا تو یہ مستقل طور پر معذوری، بینائی سے محرومی سمیت دیگر مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

بیٹے کی بگڑتی حالت کو دیکھ کر جونی لیور نے فیملی سمیت امریکہ جانے کا فیصلہ کیا، یوں اس طرح جونی لیور بیٹے کو لے کر امریکہ تو گئے لیکن وہاں جا کر جونی لیور مذہبی طور پر کافی مضبوط ہوتے گئے۔ وہ بتاتے ہیں کہ یہ وہ وقت تھا کہ جب میں مذہبی بن گیا۔

بھارتی سنگھ:

آج کل کامیڈی پروگرام میں اداکاری کے ذریعے سب کو ہنسانے والی بھارتی سنگھ 2 سال کی تھیں جب ان کے والد کا انتقال ہوا، والد کے انتقال کے بعد ماں ہی اکلوتا سہارا تھیں، جنہوں نے 3 بچوں کو سنبھالا۔

لیکن وہ وقت ایسا تھا جب تہوار پر بھی ان کے گھر نہ کھانا ہوتا تھا، نہ مٹھائی اور نہ ہی نئے کپڑے۔ ایسے میں بھارتی سنگھ شدید رویا کرتی۔

بھارتی نے طے کرلیا تھا کہ وہ غربت کی زندگی کو ختم کر کے ہی دم لے گی، یہی وجہ تھی کہ بھارتی نے اپنے مزاحیہ پورگرامز میں جلوہ گر ہونا شروع ہوا اور پھر وہ آسمان کی بلندیوں کو چھو گئی۔

راجپال یادو:

بھارتی کامیڈین کی فہرست میں راجپال یادو کا نام بھی سب کی مقبولیت حاصل کر لیتا ہے، لیکن راجپال یادو نے اگرچہ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت توجہ حاصل کی تاہم ان کی زندگی میں آنے والی مشکلات نے بھی سب کو حیران کیا۔

2010 میں اداکار راج پال یادو نے 5 کروڑ بھارتی روپے کا قرض لیا تھا، جس کی ادائیگی ممکن نہ ہو سکی، راج پال یادو نے اپنی فلم اتا پتہ لاپتہ فلم کی شوٹنگ کے لیے یہ قرض لیا تھا، فلم تو نہ چل سکی لیکن راج پال کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔

مُرلی پراجیکٹس کی جانب دیے گئے قرض کو واپس نہ کرنے پر ادارے نے راج پال کے خلاف کیس کر دیا، جس کی بنا پر وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلے گئے، معاشی طور پر کمزور ہونے والے راجپال یادو کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی تھیں۔

لیکن راجپال یادو کی مدد اکشے کمار نے بھی کی تھی، جس وقت راجپال یادو معاشی کمزوری کا شکار تھے، اُس وقت اکشے کمار اپنی فلموں میں راجپال یادو کو موقع دیا گیا تھا۔ راجپال یادو کو معاشی مشکلات سے نکالنے میں بالی ووڈ انڈسٹری نے بے حد مدد کی تھی۔ راجپال یادو آج بھی ان لوگوں کو اپنے دل کے قریب سمجھتے ہیں، جنہوں نے مشکل وقت میں ان مدد کی۔

رزاق خان:

ماضی کے مقبول ترین اداکار رزاق خان جو اب اس دنیا میں ہیں، ان کا شمار بھی مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔

رزاق خان نے اداکار گووندا، اکشے کمار کے ساتھ ایسی کئی فلمیں کی تھیں جو کہ ہٹ ہوئیں، اپنے دلچسپ اور مزاحیہ کردار کی بنا پر ان کا کردار بخوبی پسند کیا جانے لگا تھا۔ 3 بیٹیوں اور 1 بیٹے والے رزاق خان شاعر بھی تھے اور اردو ادب سے بے انتہا محبت کرتے تھے، رزاق خان کو ایک ہی پریشانی کھائے جاتے تھی کہ ان کے بعد ان کی بیٹیوں کا کیا ہوگا۔

یہی وجہ تھی کہ آخری وقت تک جب انہیں دل کا دورہ پڑا تو انہیں بیٹیوں کی فکر تھی۔

گووندا:

اداکار گووندا بھی کامیڈی کی فلموں میں اپنے دلچسپ کردار کی وجہ سے مقبول ہوئے، تاہم ان کی اداکاری بھی کافی جاندار تھی۔

غربت سے لڑتے لڑتے اور پھر ایک ساتھ کئی فلمیں سائن کرنے تک گووندا نے زندگی میں ایسے نشیب و فراز دیکھے جو شاید ان کے بھلانا ممکن نہیں۔ کیونکہ اپنی پہلی اولاد کی میت اپنے ہاتھوں میں لے جانا کسی بھی والد کے لیے بڑے مشکل لمحے سے کم نہ ہے، ایسا ہی گووندا کے ساتھ بھی ہوا۔

پہلی اولاد بیٹی تھی جو کہ قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے کمزور تھی، ایسے میں گووندا نے نہ صرف اہلیہ کو سنبھالا بلکہ خود بھی اس سانحے کو سمجھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts