اس وقت سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی ایسی ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں انھیں مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ میرا اس وقت رمضان کے مبارک مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وہڈیو دیکھیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا آنکھوں میں آنسو لئے نماز کی ادائیگی کررہی ہیں۔ البتہ نماز کی ویڈیو میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی تو لوگوں نے ان پر شدید تنقید کی۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ نماز پڑھ رہی ہیں یا دکھاوا کررہی ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ نماز پڑھنے کی ویڈیو بنانا درست نہیں ہے۔ آخر یہ دکھانے کا کیا مقصد ہے۔ جس کے تھوڑی دیر بعد اداکارہ نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی ہے۔
واضح رہے اس وقت پاکستان اور بھارت کی کئی مشہور شخصیات عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں اور اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز بھی یادگار کے طور پر ڈالتے رہتے ہیں۔