روی کشن بھارتی کامیڈی فلموں میں ایک بڑا نام ہیں اور ان کی زیادہ تر فلمیں ایکشنز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ نہ صرف ہندی بلکہ روی بھارت کی کئی لوکل زبانوں میں بھی فلمیں کرچکے ہیں۔
روی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں خبروں میں رہنے کی خاطر 25 لیٹر دودھ میں نہاتا اور گلاب کی پنکھڑیوں کے بستر پر سوتا تھا، مجھے غرور تھا کہ میں بہت بڑا اسٹار ہوں اور اسی لئے میں یہ مطالبہ کرتا تھا۔ سوچتا تھا کہ میں ایسا کروں گا تو لوگ اس بارے میں بات کریں گے اور مجھے بہت کام ملے گا کہ میں انوکھا ہوں۔
مجھے خود پر غرور ہوگیا تھا جس کی میں نے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔ مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں ایسا اداکار ہوں جس کو خود اپنا نام بنانا پڑے گا بلکہ مجھے لوگوں نے ایسے مغرور بنا دیا کہ میں خود کو شاہ رخ خان کے برابر سمجھ بیٹھا لیکن اب میں کسی سے کوئی فرمائشیں نہیں کرتا۔ مجھے وہ مہنگے شوق صرف فلمیں حاصل کرنے کے لیے تھے جو جلد ہی ختم ہو گئے تھے۔