مرتسم کا کردار نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی اس کے چرچے عام ہوگئے ہیں۔ مرتسم کا غصہ، کبھی اس کی محبت، کبھی میرب کے لیے گھر والوں سے لڑنا تو کبھی میرب کے ہی قریبی دوست کو مارنا یہ تمام سین اس ڈرامے کی اصل خوبصورتی کو واضح کر رہے ہیں۔ اب مرتسم کو بھارتی لڑکیاں اور کرن جوہر بھی پسند کرنے لگے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کرن جوہر نے وہاج علی عرف مرتسم کی تصویر لائک کردی جس کے سکرین شاٹس ہر جگہ وائرل ہو رہے ہیں۔ کمنٹس میں پاکستانی اور بھارتی لڑکیاں مرتسم کی تعریفیں کرتے ہوئے نہیں تھک رہی ہیں۔
کرن جوہر نے وہاج کی 9 ہفتے قبل کی تصویر لائک کی جس وقت تیرے بن کی شوٹتنگ میں مبتلا تھے اور ٹریلرز نے ہی دھوم مچا رکھی تھی۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کرن جوہر اپنے کسی پراجیکٹ کے لیے وہاج علی کا کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن کوئی ڈرامہ یا ڈائیلاگ کاپی نہ کریں۔