اکثر مشہور اداکاروں کی زندگی میں ایسے کئی لمحات گزرتے ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتے ہیں، جبکہ کچھ کے تو سب کو افسردہ بھی کر جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سشمیتا سین کا شمار بھارت کی ان چند کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کا دلچسپ انداز اور خوبصورت نین نقش سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتے ہیں۔
1994 میں مس یونی ورس جیتنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی سشمیتا سین نے کئی فلموں میں کام کیا جس کے بعد ان کی شہرت میں مزید چار چاند لگ گئے۔
حال ہی میں انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا، جس کے بعد وہ چرچہ میں آگئیں، لیکن ان کی زندگی کا ایک لمحہ ایسا بھی تھا جب وہ مرنے والی تھیں۔
سشمیتا سین نے 2 نومولود بچیوں کو گود لیا تھا، پہلی بیٹی رینی کو جب انہوں نے گود لیا تھا تو ان دنوں سشمیتا سین فلموں میں مگن رہا کرتی تھیں، جب بچی کو گود لیا تو سب کا یہی ماننا تھا کہ شاید کچھ دنوں بعد مامتا کا بھوت سے سے اتر جائے گا۔
مگر ایک دن جب وہ "میں نے پیار کیوں کیا" کی شوٹنگ میں مگن تھی تو اچانک رینی کی طبیعت بگڑنا شروع ہو گئی، نومولود کی یہ حالت دیکھ کر مجھ سے رہا نہ گیا اور کام چھوڑ کر میں فورا بیٹی کو اسپتال لے کر بھاگی، گاڑی بھی خود چلائی اور بیٹی کو اٹھا کر اسپتال بھی خود لے کر گئی۔
اداکارہ بتاتی ہیں کہ وہ خود تو کبھی ماں نہیں بن پائیں، مگر گود لی ہوئی بچی کو جب تڑپتے دیکھا تو ان کی مامتا ہی بچی کو موت کے منہ سے واپس لائی۔ واضح رہے رینی ایک اییس بیماری میں مبتلا ہے جس میں پھیپھڑے متاثر ہو جاتے ہیں۔
سورہ عصر کی تلاوت کرنے والی اداکارہ بتاتی ہیں کہ وہ اس دن کو آج تک نہیں بھول پاتی ہیں، کیونکہ رینی گود لیتے وقت ہی یہ معلوم ہو چکا تھا کہ رینی بیمار بچی ہے، جسے اگر گود لیا جائے تو اس کی دیکھ بھال بھی کافی زیادہ رکھنی پڑتی ہے۔