پیسے کمانے کے لیے اسلامی چینل بنایا لیکن ۔۔ بھارتی یوٹیوبر نے اسلام قبول کرکے لوگوں کو کیا پیغام دیا؟ ویڈیو

image

بھارت کے مشہور یوٹیوبر جو اکثر اسلامی ویڈیوز بناتے تھے اور لوگوں کو یوٹیوب سے لاکھوں روپے کمانے کے طریقے بتاتے رہتے تھے ان سے اکچر لوگ سوال کرتے تھے کہ آپ اسلامی ویڈیوز کیوں بناتے ہیں جبکہ آپ کا تعلق تو سکھ فیملی سے ہے۔ اس پر حال ہی میں پرم سنگھ نے اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور لوگوں کو بتایا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا۔

پرم نے ابھی تک ویڈیو کا صرف ایک حصہ اپ لوڈ کیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ● اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہ ● میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اسکا کوئی شریک نہیں، میں گواہی دیتا ہوں بیشک محمد ﷺ اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔

میں نے اسلام قبول کرلیا، ہاں میں مسلمان ہوگیا ہوں۔ لیکن میں نے کب یہ قبول کیا اس کا جواب میں آپ کو اپنی اگلی ویڈیو میں دوں گا جس کے لیے آپ لوگوں کو تھوڑا سا انتظار کرنا ہوگا۔

ویڈیو میں بات کرتے ہوئے یوٹیوبر نے کہا کہ میں ہمیشہ ایسی ویڈیوز بناتا تھا جس میں اسلامی تعلیم ہوتی تھی لوگوں کو لگتا تھا کہ میں مسلمان ہوگیا ہوں یا میں کوئی فیک ہوں لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ میں نے پیسے کمانے کی خاطر ایسی ویڈیوز بنائی تھیں اور مجھے ان سے اچھے ویوز ملے، پیسے بھی ملے۔ لیکن میں نے اسلام کو بطور مذہب قبول کرلیا۔ میرے والد ہر سال زکوۃ دیتے ہیں اور ان کی وجہ سے ہی اسلام کی جانب رجحان بڑھا۔ اسلام ایک پُرامن مذہب ہے وہ ہمیں سکھاتا ہے کیسے ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے ہیں اور کیسے آپس میں اتحاد و اتفاق سے رہنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts