اللہ کرے اب ان کی شادی کامیاب ہو جائے ۔۔ شمعون عباسی کی اداکارہ شیری سے چوتھی شادی، سوشل میڈیا پر اعلان کردیا

image

اداکار شمعون عباسی نے ماضی کی مشہور اداکارہ و ماڈل شیری شاہ سے 50 سال کی عمر میں چوتھی شادی کرلی۔ 5 سال سے دونوں اداکار ایک ساتھ تھے اور اکثر ان کے چرچے ہوتے رہتے تھے لیکن آج سے قبل کبھی دونوں سے اس کے متعلق کوئی بیان نہیں دیا تھا البتہ اب شیری نے خود اپنے فیس بُک پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کردی کہ دونوں نے آپس میں شادی کرلی۔

شیری شاہ کے ساتھ تصاویر شمعون خود بھی پوسٹ کرتے رہے ہیں اور ان کو ایک اچھا دوست اور ساتھی لکھ چکے ہیں۔ 5 دن قبل شمعون نے اپنی بیوی کے لیے لکھا کہ زندگی میں سب سے مشکل کام ہے ان لوگوں کو اپنے لیے منتخب کرنا جو محنت کرنا، آگے بڑھنا، اچھا حوصلہ اور جذبہ رکھتے ہیں۔ میرا سفر بیشک کہیں اور سے شروع ہوا لیکن امید کرتا ہوں کہ آپ پر ختم ہو۔

واضح رہے اس سے قبل اداکار شمعون نے جویریہ عباسی، حمائمہ ملک اور جویریہ رندھاوا سے بھی شادی کی تھی اور بدقسمتی سے کوئی شادی کامیاب نہ ہوسکی۔ البتہ اب سوشل میڈیا صارفین شمعون اور شیری کو خوش رہنے اور کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کی دعائیں دے رہے ہیں۔

36 سالہ اداکارہ شیری شاہ کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔ پہلی شادی انہوں نے ڈاکٹر ملک انور سے 2013 میں کی تھی جوکہ کامیاب نہ ہوسکی اور ایک سال بعد طلاق ہوگئی تھی۔ شیری شاہ ڈرامہ انڈسٹری میں جویریہ اور سعود کے ڈرامے یہ زندگی ہے میں پنکی کے کردار سے مشہور ہوئیں تھیں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts